امپھال،30جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)منی پور میں آج عسکریت پسندوں کی طرف سے کئے گئے آئی ای ڈی دھماکے میں آسام رائفلز کا ایک جوان شہید ہو گیا۔پولیس نے آج بتایا کہ عسکریت پسندوں نے راموا میں واقع 27آسام رائفلز کی تحقیقات چوکی پر آئی ای ڈی لگایا گیا تھا جس میں آج صبح سات بج کر 20منٹ پر دھماکہ ہوا۔پولیس اور آسام رائفلز کے جوانوں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔یہ علاقہ اکہرول ضلع کے ساگشاک پولیس تھانے کے دائرے میں آتا ہے۔منی پور میں اس مہینے نیم فوجی دستوں پر یہ اس طرح کا دوسرا حملہ ہے۔گذشتہ 15جون کو، اسی ضلع میں دہشت گردوں نے آئی ای ڈی دھماکہ کیا تھا جس میں آسام رائفلز کا ایک جوان شہید ہو گیا تھا جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے تھے۔